شعبۂ لسانیات

زبان سیکھنے کی چار مہارتیں: سننا، بولنا، لکھنا اور پڑھنا

شعبۂ لسانیات

اس کے علاوہ دارالعلوم ندوۃ العلماء کے طلبہ میں عربی و انگریزی تحریر و تعبیر کا معیار بلند کرنے، لسانی و ادبی ذوق پروان چڑھانے اور عربی و انگریزی بول چال کو مزید فروغ دینے کے لیے بھی ایک منظم نظام قائم کیا گیا ہے۔ عربی بول چال کی مشق کے لیے ’’مرکز التدريب للتحدث باللغة العربية‘‘ اور انگریزی بول چال کی مشق کے لیے ’’ندوہ انگلش اسپیکنگ سینٹر‘‘ کے نام سے الگ الگ مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں ظہر، عصر اور عشاء کے بعد طلبہ کو بول چال کی مشق کرائی جاتی ہے۔ الحمد للہ، طلبہ ان مراکز میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں اور ان سے مستفید بھی ہو رہے ہیں۔

اسی طرح طلبہ کو ہندی اور سنسکرت زبانوں کی تعلیم دینے کا بھی اوقاتِ درس سے خارج ایک خصوصی نظم کیا گیا ہے۔ الحمد للہ، طلبہ اس میں بھی گہری دلچسپی لے رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک کی قومی و علاقائی زبانوں کے ذریعے اسلام کا تعارف کرانے کی صلاحیت رکھنے والے افراد تیار ہو رہے ہیں۔