شعبۂ تدریب علمی
مذکورہ بالاتخصصات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں سے ہر شعبے کے دو دو ممتاز طلبہ کو ’’شعبۂ تدریب علمی‘‘ کے لیے منتخب کیا جاتا ہے، تاکہ ان کے علمی و تحقیقی ذوق کو مزید پروان چڑھایا جا سکے اور ان کی علمی و تدریسی صلاحیتوں کو جِلا بخشی جا سکے۔
اس شعبے کے ہر طالب علم کو ایک معقول وظیفہ بھی دیا جاتا ہے، تاکہ وہ معاشی تفکرات سے آزاد ہو کر پوری یکسوئی کے ساتھ اپنی علمی و تحقیقی سرگرمیوں اور تدریسی صلاحیتوں کو فروغ دے سکیں۔
ایک سال کی تکمیل پر دس طلبہ میں سے دو ممتاز طلبہ کا انتخاب کیا جاتا ہے، جنہیں مزید ایک سال تک اعلیٰ علمی و تحقیقی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ اس دوران ان کے سپرد روزانہ ایک گھنٹے کی تدریس کی ذمہ داری بھی دی جاتی ہے، تاکہ انہیں عملی تدریسی تجربہ حاصل ہو اور مستقبل کے لیے باصلاحیت، صاحبِ استعداد اور معیاری مدرسین تیار کیے جا سکیں۔