شعبۂ طبع واشاعت

شعبۂ طبع و اشاعت
دار العلوم ندوۃ العلماء کی تیار اور شائع کردہ درسی کتابوں کے نظام کو زیادہ پائیدار بنانے اور اس کے حلقہ اشاعت کو وسعت دینے کی ذمہ داری قبول کر کے مجلس صحافت ونشریات نے ’’شعبۂ طبع و اشاعت‘‘ کے عنوان سے علاحدہ ایک شعبہ قائم کیا، جو نصابی کتابوں کی ترتیب وتدوین میں سہولت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا دائرہ کار بڑھائے گا۔ مختلف دینی وعصری درسگاہوں میں کتابوں کے داخل نصاب ہونے کے باعث ان کی اشاعت کی بہتری کی طرف توجہ کی ضرورت تھی، الحمد للہ اس سلسلہ میں اشاعتی کوشش شروع کر دی گئی ہے۔