معہد دارالعلوم

معہد دار العلوم
معہد دار العلوم، ہر دوئی روڈ پر دار العلوم سے دس کلو میٹر کے فاصلہ پر سکروری میں قائم ہے، اور وہاں تعلیم گاہوں کی دو منزلہ عمارت تعمیر ہو چکی ہے، جس میں درجات لگ رہے ہیں، دارالاقامہ کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، جس کا نام ’’رواق مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ‘‘ رکھا گیا ہے، ابھی ایک اور ہاسٹل کی فوری ضرورت ہے تاکہ طلباء کی کثرت کی وجہ سے قیام کی دشواریوں کو حل کیا جاسکے، طلبہ کی دینی اور تربیتی ضرورتوں کے پیش نظر ایک بڑے ہال کی ضرورت تھی، جس کی تعمیر الحمد للہ مکمل ہوگئی ہے، یہ دو منزلہ ہے، دوسری منزل میں لائبریری کا قیام عمل میں لے آیا گیا ہے، اور یہ ٹی رفیق احمد کے نام سے موسوم ہے۔