مدرسہ فواد خلیل ابراہیم
(زیر انتظام ندوۃ العلماء)
یہ مدرسہ ’’براون کلاں‘‘ لکھنؤ میں واقع ہے اور ۲۱؍ مئی ۲۰۲۲ء سے ندوۃ العلماء کے زیر انتظام کام کر رہا ہے، مدرسہ تین منزلہ عمارت میں قائم ہے، یہاں ابتدائی دینیات، ناظرہ اور حفظ قرآن کی تعلیم ہو رہی ہے، طلبہ کی رہائش اور ان کے کھانے کا بھی نظم ہے، علاقہ کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے یہاں مزید درجات قائم کرنے کا منصوبہ ہے، مدرسہ کے تمام مصارف ندوۃ العلماء کے ذمہ ہیں۔