شعبۂ فقہ وافتاء

Fatawa nadwatul ulama

www.nadwa.in/fatawa

شعبۂ فقہ وافتاء
یہ شعبہ دارالعلوم کی تاسیس کے وقت سے قائم ہے، جہاں ملک اور بیرون ملک سے استفتاء آتے ہیں، اور ان کے جواب دیے جاتے ہیں، عام مسلمانوں کی دینی رہنمائی کے لیے اس شعبہ نے بڑی خدمات انجام دی ہیں اور یہ سلسلہ بحمد اللہ آج بھی جاری ہے۔ دار العلوم کے سینئر اساتذہ حدیث وفقہ کی نگرانی وہدایت کے تحت کتابوں سے مراجعت وحوالہ جات کی تلاش وتحقیق ہوتی ہے، پھر جواب لکھا جاتا ہے، مقامی طور پر آئے ہوئے مسائل اور نزاعات میں ضرورت مند افراد کی رہنمائی کی جاتی ہے، اور اسی شعبہ کے ماتحت یک سالہ افتاء کا کورس بھی ہے جس میں تکمیل شریعہ اور اختصاص فقہ کے فارغین میں سے دس طلبہ منتخب کیے جاتے ہیں جو ماہرین فقہ وفتاوی اساتذہ کی نگرانی میں مقررہ نصاب پڑھتے ہیں اور ان کو وقیع وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔