ڈاکٹر عبد العلی حسنیؒ اسپتال

hospital
ڈاکٹر عبد العلی حسنیؒ اسپتال
احاطہ دارالعلوم میں اساتذہ اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد قیام پذیر ہے، جس کو طبی امداد کی ضرورت بھی پیش آتی رہتی ہے، اسی ضرورت کے پیش نظر معقول اور بروقت طبی امداد کے لیے مجلس انتظامیہ ندوۃ العلماء کے فیصلہ کے بموجب ندوۃ العلماء کے سابق ناظم مولانا ڈاکٹر سید عبد العلی حسنیؒ کے نام سے ایک اسپتال تعمیر کیا گیا ہے۔ اس میں فوری علاج اور ابتدائی ضرورت کی چیزیں فراہم کی گئیں ہیں اور متعدد ڈاکٹروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں، جن میں سے اکثر اعزازی طور پر خدمت انجام دے رہے ہیں۔