تعمیرات

آئندہ تعمیری منصوبے
اس وقت دارالعلوم ندوۃ العلماء میں ملک کے مختلف علاقوں کے طلبہ زیر تعلیم ہیں، اور برابر داخلے کی درخواستیں آتی رہتی ہیں، اللہ کے فضل سے عالم عربی واسلامی میں ندوة العلماء کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اندرون وبیرون ملک کے مسلمانوں میں یہاں کی تعلیم وتربیت سے استفادہ کی خواہش روز افزوں ہے، ان اسباب کی بنا پر داخلوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے مزید نئی اقامت گاہوں کی ضرورت ہے۔
اسٹاف کوارٹرس
حضرات اساتذہ کرام کے لیے رہائشی مکانات کی ہمیشہ ضرورت رہتی ہے، کچھ مکانوں کی بنیاد ڈالی گئی تھی جو بحمد اللہ تیار ہو گئے، مزید کوارٹرس کی تعمیر کی ضرورت ہے کیونکہ اساتذہ اور دفتری اسٹاف کی بڑی تعداد اب بھی رہائشی مکانات کی منتظر ہے۔
مجوزہ دار الاقامہ‘‘ رواق رابع’’
چنانچہ مجلس انتظامی منعقده مورخہ ۳ ؍مارچ ۲۰۲۴ء نے سابق ناظم ندوۃ العلماء حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے نام سے ’’رواق رابع‘‘ کی تعمیر کی تجویز منظور کی ہے جس پر عمل ہونا ہے، امید ہے کہ اہل خیر حضرات اس کی طرف توجہ فرمائیں گے۔
کانفرنس ہال
حدود دار العلوم میں مختلف قسم کے دینی، دعوتی اور ثقافتی اجتماعات ہوتے رہتے ہیں، دار العلوم کی دوسری عمارتوں کے ہال اکثر نا کافی ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے سامعین کو تکلیف ہوتی ہے، لہذا ایک کانفرنس ہال کی علاحدہ تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن اس کی تعمیر کی نوبت نہ آسکی، اس ہال کی تعمیر ہونا ضروری ہے۔ امید ہے کہ اہل خیر حضرات اس کی طرف بھی توجہ فرمائیں گے۔