طلبہ کی علمی انجمنیں

 
طلبہ کی علمی انجمنیں
النادي العربي
عربی زبان وادب میں عملی مشق وکمال پیدا کرنے کے لیے طلباء کی ایک انجمن ’’النادی العربی‘‘ ہے جو خطابات وانشاء نیز مطالعہ وتحقیق کی مشق کے لیے متعدد شعبوں پر مشتمل ہے۔ ان شعبوں کے جلسے ہفتہ وار اور پندرہ روزہ وقفوں سے اساتذۂ ادب عربی کی رہنمائی میں ہوتے ہیں اور مختلف شعبوں کے لحاظ سے سالانہ انعامی مقابلے بھی کرائے جاتے ہیں۔ عربی مطالعہ کے لیے النادي العربی کی ’’مکتبہ الرائد‘‘ کے نام سے ایک لائبریری ہے، اس مکتبہ کے کاموں کی انجام دہی طلباء کے ہاتھوں میں ہوتی ہے اور اساتذہ ن نگرانی کرتے ہیں۔
جمعيۃ الاصلاح
یہ طلباء دارالعلوم ندوۃ العلماء کی وہ مرکزی انجمن ہے، جس سے اکثر مشہور فضلائے ندوہ دورانِ تعلیم نہ صرف متعلق رہے؛ بلکہ انھوں نے عام ادبی وثقافتی صلاحیتوں کو اس کی مدد سے اجاگر کیا، اس انجمن کے صدر مہتمم صاحب دار العلوم ہوتے ہیں، اس انجمن کے لیے طلباء ہی میں سے ایک نائب صدر، ایک ناظم اور مقررہ تعداد میں ارکان کو صدر انجمن منتخب یا نامزد کرتے ہیں، جو انجمن کے مختلف شعبوں کی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں، انجمن کے ماتحت چھوٹے اور بڑے طلباء کی دو لائبریریاں ہیں، جن میں مختلف موضوعات پر منتخب کتابوں کا اچھا خاصہ ذخیرہ موجود ہے، نیز ملک کے ممتاز دینی وادبی رسائل واخبارات آتے ہیں، طلباء ان سے استفادہ کرتے ہیں، پنجشنبہ کو طلباء کے جلسے ہوتے ہیں، جن میں تقریریں ہوتی ہیں، مباحثے ہوتے ہیں، مقالات سنائے جاتے ہیں، سال کے آخر میں صحافت وخطابت کے انعامی مقابلے ہوتے ہیں، اسی انجمن کے تحت ’’بزم جوہر‘‘ کے عنوان سے انگلش تحریری وتقریری ماہانہ پروگرام بھی ہوتے ہیں جن میں طلبہ بڑے شوق سے حصہ لیتے ہیں۔
یہ انجمن مہتم دارالعلوم کی صوابدید سے اساتذہ کی نگرانی اور تربیت میں تمام کام انجام دیتی ہے۔
رواق سلیمانیہ، رواق ابو الحسن علی، معہد القرآن اور رواق مونگیری دارالاقاموں میں بھی اس طرح کی علاحدہ انجمنیں قائم ہیں جن کے سارے پروگرام دار الاقامہ کے طلباء انجام دیتے ہیں۔