مدرسہ مظہرالاسلام بلوچ پورہ، لکھنؤ

مدرسہ مظہر الاسلام بلوچ پورہ، لکھنؤ
(زیر انتظام ندوۃ العلماء)
ندوۃ العلماء کی خریدی ہوئی وسیع زمین پر شہر لکھنؤ کے محلہ بلوچ پورہ میں مدرسہ مظہر الاسلام کا قیام ۱۹۹۳ء میں عمل میں لایا گیا، جس میں شہر کے طلباء کی کثیر تعداد تعلیم حاصل کر رہی ہے اور بیرونی طلباء دار الاقامہ میں مقیم ہیں، درسگاہ کی تعمیر شروع کی گئی تھی، وہ اب تقریبا مکمل ہو گئی ہے، جو تین منزلوں پر مشتمل ہے اور ہر منزل پر سولہ کمرے ہیں، ہر کمرہ ۲۰×۳۰ کا ہے، دارالاقامہ کا کام شروع کیا گیا، یہ بھی تین منزلہ عمارت ہے، ایک عمارت جو پرائمری درجات و حفظ کی تعلیم اور طلبہ کے قیام کے لیے تعمیر ہونا ہے، یہ بھی تین منزلہ ہے اور ایک بڑا مطبخ بھی تعمیر ہونا ہے، جو فی الحال ایک چھوٹے سے ٹین شیڈ کے نیچے چل رہا ہے، ایک کانفرنس ہال کی اشد ضرورت ہے، جو مختلف پروگراموں اور دینی، دعوتی وثقافتی کاموں کے لیے ضروری ہے۔
یہ مدرسہ مظہر الاسلام جس کا زمینی رقبہ دو لاکھ پچیس ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے، جو ایسی جگہ واقع ہے جہاں مسلمانوں کی گھنی آبادی ہے، اہل خیر حضرات کے تعاون سے اس کو بہت مفید اور امت کے لیے کارآمد بنایا جاسکتا ہے، اس مدرسہ کے سارے اخراجات ندوۃ العلماء کے ذمہ ہیں، مدرسہ کی وسیع وعریض مسجد زیر تعمیر ہے، اہل خیر کی توجہ کی ضرورت ہے۔