خیرات اورزکوۃ کامصرف

زکوٰۃ کے زیادہ مستحق کون؟
نوفمبر 30, 2022
مصارف زکوۃ کی تفصیل
نوفمبر 30, 2022

خیرات اورزکوۃ کامصرف

سوال:۱-خیرات اور زکوۃ میںکیا فرق ہے؟

۲-زکوۃ کی رقم کن لوگوں کو دے سکتے ہیں اور کن لوگوں کو نہیںدے سکتے؟

۳-سید میں کن لوگوںکو زکوۃ نہیںدے سکتے؟کیا ایسے یتیم کو بھی زکوۃ نہیںدے سکتے جس کا باپ سید، اور ماں شیخ ہو،یا باپ شیخ اور ماں سید ہو؟

۴-کیا جس کو خیرات کی رقم دی جاسکتی، اس کو زکوۃ کی بھی رقم دی جاسکتی ہے یا دونوں کے مصارف الگ الگ ہیں؟

۵-کیا ایسے سید کے بچے کو زکوۃ کی رقم دے سکتے ہیں جس کا باپ شیخ ہے اور اس کا انتقال ہوگیا ہو اور ماں سید ہے وہ باحیات ہو؟

ھــوالمصــوب:

۱-خیرات عام طور پر صدقہ نافلہ کو کہتے ہیں اور زکوۃ صدقہ واجبہ کو۔(۱)

۲-زکوۃ فقراء، مساکین، عاملین (زکوۃ وصول کرنے والے) قرض خواہ، غلام جو کہ آزاد کیا جائے، غازی فی سبیل اللہ اور وہ مسافر جن کے پاس سفر میں مال نہ ہو کو دی جائے گی(۲)، مذکورہ مصارف کے علاوہ میں زکوۃ نہیں دی جائے گی۔(۳)

۳-جس کا باپ سید ہو اسے زکوۃ نہ دی جائے (۴)،ہاں اگر باپ سید نہ ہوں، ماں اگرچہ سیدہ ہوں تو اسے زکوۃ دی جاسکتی ہے۔(۵)

۴-خیرات (صدقہ نافلہ) سب کو دی جاسکتی ہے(۶)،لیکن زکوۃ سب کو نہیںدی جائے گی بلکہ متعین مصارف ہی پر زکوۃ صرف ہوگی۔

۵-اگرباپ شیخ ہو اور ماں سیدہ تو ایسے ضرورت مند لڑکے اور لڑکیوں کو زکوۃ دی جاسکتی ہے ۔ (۱)

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی